شیموگہ؛ علماء کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے والی ٹی وی اور رپورٹر کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے درج کروائی شکایت

شیموگہ: حجاب کی آڑ لے کر مساجد اور علماء کو شرپسندوں کی نظر میں لانے کی سازش کرنے والے سورنا کنڑا نیوز چینل اور اسکے رپورٹر کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیشن کی جانب سے شکایت پیش کی گئی ہے۔ کل رات دیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے سورنا چینل کے خلاف شکایت درج کرنے یہاں کے دوڈا پیٹے پولیس تھانے پہنچے ،شکایت میں لکھاگیا یے کہ سورنا ٹی وی چینل اور اسکے نامہ نگار راجیش کامت نے حجاب کی آڑ میں مساجد اور علماء کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے، راجیش کامت نے جان بوجھ کر جھوٹی رپورٹ کی ہے کہ شیموگہ میں 60 علماء مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے ہیں اور یہ حجاب کے تعلق سے لوگوں کو بھڑکا رہے ہیں، اس سے سماج میں بدامنی پھیل رہی ہے اور مسلم علماء کے تعلق سے بدگمانی پھیلائی جارہی ہے ۔ تمام نکات کو دیکھنے کے بعد پہلے تو پولیس نے شکایت قبول کرنے سے ہی انکار کیا لیکن جب وکیل شاہراز مجاہد صدیقی نے یس پی کو بتایا کہ آزادی اظہار کے معنی یہ نہیں کہ کچھ بھی کہاجائے بلکہ جو سچائی ہے اسکی ترجمانی کی جائے ۔ طویل گفتگو و بحث کے بعد شکایت قبول کی گئی ہے۔ اس دوران جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اس بات کی بھی اطلاع دی یے کہ ٹی وی چینل کے خلاف عدالت میں بھی شکایت درج کی جائے گی ساتھ ہی ساتھ ہتک عزت کا مقدمہ بھی جلدہی قانون کے مطابق دائر کیا جائے گا۔اس موقع جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے محمد وثیق، شاہراز مجاہد صدیقی، عمران خان، آصف یم ڈی شریف،رحمت اللہ رحمتی، مشتاق آحمد، محمد ذیشان، محمد رفیع قادری وغیرہ موجودتھے۔
