حجاب تنازعہ کے پیچھے تنظیموں کاہاتھ ہے؛وزیر داخلہ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔کرناٹک میں حجاب تنازعے کے پیچھے شدت پسند تنظیموں کاہاتھ ہے،کچھ تنظیمیں اس معاملے کومزید بڑھاوادے رہے ہیں،اس تنازعے کے پیچھے جس کسی کا بھی ہاتھ ہو اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔اس بات کااظہار وزیر داخلہ ارگا گیانیندرانے کیاہے۔انہوں نے آج کہاکہ عدالت کے عبوری احکامات پر عمل کرنے ہر ایک کی ذمہ داری ہے،ہم عدالت کے فیصلے کو چھوڑکر کام نہیں کرسکتے،اس تعلق سے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ریاستی وزیر کے ایس ایشورپاکے بیان کیلئے میڈیا بطور ثبوت ہے،انہوں نے کہاکہ ہم اگلے دو تین سو سالوں میں لال قلعہ پر پرچم لہرائینگے یہ اُن کی سوچ ہے،اس سوچ کو لیکر کانگریس ریاست میں لوگوں کے درمیان غلط فہمیاں پھیلا رہی ہیں،کانگریس کے ان الزامات میں کسی بھی طرح کا دم نہیں ہے،اب کانگریس کے پاس مدعے نہیں ہیں،اس وجہ سے وہ انہیں باتوں کومدعا بناکر لوگوں کے سامنے جارہی ہے۔