حجاب معاملہ:عبوری راحت دینےسے عدالت نے  کیا انکار،فیصلہ مکمل ہونے تک کرو انتظار:ہائی کورٹ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کرناٹکا ہائی کورٹ نے اڈپی کی بھنڈارکس کالج آف آرٹس اینڈ سائنس کی جانب سے دو طالبات نے حجاب کو پہن کر کالج جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کرناٹکا ہائی کورٹ کی خصوصی بینچ میں عرضی دائرکی تھی،جس کی سنوائی جسٹس کرشنا ایس ڈکشت کررہے تھےا ور انہوں نے اس عرضی کی سنوائی کے بعدعبوری راحت دینے سے انکارکیااور کہا کہ10 فروری کو کرناٹکا ہائی کورٹ نے اس معاملے پرسنوائی شروع کی،اس درمیان پھر علیحدہ بینچ پر اس کی سنوائی ممکن نہیں ہے اور نہ ہی عبوری راحت دی جاسکتی ہے۔طالبات نے بتایاکہ وہ بھنڈارکرس کالج میں بی بی اے کی طالبات ہیں لیکن انہیں کالج میں حجاب پہن کر جانے کاموقع نہیں دیاجارہاہے،مسلم طالبات کو حجاب پہننے کے تعلق سے یوجی سی نے کہیں بھی منع نہیں کیاہے،جبکہ بے ڈھنگے اور بے ترتیب پہننے سے منع کیاگیاہے،اس لئے انہیں حجاب پہننے کیلئے اجازت دی جائے،اس پر جسٹس کرشنا ڈکشت نے کہاکہ جب عدالت کی آئینی بینچ میں اس معاملے کی سنوائی ہورہی ہے تو عبوری راحت دینا مناسب نہیں ہے،اس لئے آئینی بینچ میں سماعت ہونے تک اس معاملے پر فیصلہ نہیں کیاجاسکتا،اس لئے اس عرضی کو مسترد کیاجاتاہے۔