رائچور:۔ناک میں لیموں کے رس کے دو قطرے ڈالنے سے کوروناکی بیماری نہیں لگے گی،یہ ویڈیوسوشیل میڈیامیں زبردست وائرل ہورہی ہے اور ہر کوئی اس نسخے کو استعمال کرنے کیلئے سوچ رہاہے۔لیموں کے ویڈیومیں بتایاگیاہے کہ اگر کوئی شخص کوروناکے مرض میں مبتلاہے تو وہ لیموںکے رس کے دوقطرےناک میں ڈال لے گا توجسم میں آکسیجن کی مقدارمیں اضافہ ہوگااور کوروناکے اثرات میں کمی آئیگی۔اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعدرائچور ضلع کے سندنورکے ایک معلم بسوراج(43) نے اپنی ناک میںلیموں کے چار قطرے نچھوڑ لئے،جس کے بعد ان کی طبیعت میںاچانک تبدیلی آئی اور وہ تڑپنے لگے جس کے بعد ان کی موت واقع ہوئی۔ڈاکٹروں کاکہناہے کہ لیموںکا رس پھیپڑو ںمیں راست چلے جانے کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے۔ویڈیو میں حوالہ دیاگیاہے کہ لیموںمیں وٹامن اے اور وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لئے اس کا استعمال کرنے پرکورونا سے بچا جاسکتاہے۔
