بی جے پی کوپہلے سے ہی ہرشاکے قتل کی معلومات تھی:پریانک کھرگے

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو: شیموگہ میں ہونے والے بجرنگ دل کے کارکن ہرشا کے قتل کے پیچھے پہلے سے منصوبہ بند سازش رچی گئی تھی اوربی جے پی کو اس قتل کے بارے میں خبر تھی لیکن پھر بھی بی جے پی نے اس کونہیں روکا۔ یہ الزام کانگریس رکن اسمبلی پریانک کھرگے نے ودھان سبھااجلاس میں بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے۔اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیموگہ میں ہرشا نامی نوجوان کے قتل کے پیچھے پہلے سے سازش رچی جارہی تھی اوربی جے پی کے پاس اس قتل کی اطلاع پہلے سے ہی موجود تھی توکیونکر اس قتل کو ہونے سے روکا نہیں گیا۔امتناعی احکامات کےباوجود شیموگہ میں بجرنگ دل کارکن کی میت کا جلوس نکالنےکی اجازت کس نے دی تھی۔ پابندی کے باوجود ایشورپا نے مارچ کیوں کیا؟ کیا یہ سب سیاسی حساب کتاب نہیں؟مزید انہوںنے کہا کہ ہم پہلے ہی پوری رات جدوجہد کر رہے ہیںاوراس احتجاج کوہم آخری تاریخ تک بھی لے جائیں گے۔ ان کی پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے خودقومی پرچم کی توہین کوبرداشت نہیں کیاہےاورانہوں نے ایشورپا کو باضابطہ تاکید بھی کی ہے۔اتنا سب کچھ ہوجانے کے بعد بھی بی جے پی حکومت ایشورپا کاوزارتی عہدہ ترک کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بی جے پی حکومت کے خلاف مسلسل اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے۔