منگلورو: یوکرین میں روسی فوج کے حملے میں کا شکار بن کر ہلاک ہونے والے طالب العلم نوین کی موت نہایت افسوسناک ہے۔ یوکرین میں نوین کی موت کیلئے روسی فوج جس حدتک ذمہ دار ہے ۔ حالات کی سنگینی کو نظر انداز کرنے والی ہماری بھارتی حکومت، مرکزی حکومت بھی اتنی ہی ذمہ دار ہے۔ یہ الزام ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر طاہر حسین نےلگایا ہے۔ انہوں نے آج شہر کے سٹیٹ بینک کے قریب پارٹی کے دفتر میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ1لاکھ روسی فوجیوں نے یوکرین کو گھیر نے کے بعد ہی جنگ کااعلان کیا گیا تھا۔ یوکرین میں موجود ہندوستانیوں کو اگر اسی وقت بھارت میں واپس لانے کا فوراًانتظام کیاجاتا تو شاید یہ بربادی نہیں پیش آتی کہتے ہوئے افسوس کا اظہارکیا۔ 20 ہزار ہندوستانیوں میں سے 8 ہزار کو ہندوستان لایا گیا ہے۔ باقی پھنسے ہوئے سے بہت سے لوگوں کو وہاں ٹھیک طورپر کھانا پانی ،رہائش بھی ٹھکانہ نہیں ہے۔ انکی اس سنگین حالت میں بھی ہندوستانی سفارت خانے سے انہیں ابھی تک کوئی واضح ہدایت نہیں ملی ہے۔ایک طرف یہ لوگ اتنے پریشان ہیں تو دوسری طرف مرکزی وزیر اور ریاستی حکومت کے وزرا ء ہندوستان واپس آنے والوں کے ساتھ تصویر لینے میں مصروف ہوچکے ہیں کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔مزید انہوں نے کہا کہ ماضی میں کویت، عراق، لبنان اور لیبیا کی جنگوںکے دوران سابقہ حکومتوں نے ان ممالک سے ہندوستانیوں کو بحفاظت لایا تھا۔ ان معاملات میں محکمہ خارجہ نے مؤثر طریقے سے کام کیا۔ بی جے پی لیڈروںکیلئے وشوا گرو کہلانے والے نریندر مودی کی خارجہ پالیسی ناکامی کا شکار ہوچکی ہیںاوراس تباہی کی براہ راست ذمہ دار بھی ہے۔ مرکزی حکومت کو فوری طور پر یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کی وطن واپس لانے کے اقدامات اٹھانے چاہئے۔انہوں نےکہا کہ یہ قابل مذمت ہے کہ دکشن کنڑ اضلع کے بیلتنگڑی تعلقہ میں قتل کر دئے جانے والے دلت نوجوان کے گھر پر وزیر اعلیٰ نے ملاقات نہیں کی ہے اورنہ کسی بی جےلیڈر نے انکا حال چال جاننے کی کوشش کی۔ریاستی حکومت کا دلتوں کے ساتھ ایک رویہ اوردوسروں کے ساتھ ایک رویہ انکی منووادی سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔ شیموگہ میں ہرشا کے قتل پر جواظہار ہمدرد ی ،اپناپن، رحم دلی دکھائی گئی ہے اس معاملے میں رحم کیوں نہیں دکھایا گیا؟ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے جب سے اقتدار سنبھالاہے دلتوں پر مظالم بڑھتے ہی رہے ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق 8 سالوں میں ظلم کے 131430 واقعات پیش ہوئےہیں۔لیکن ملزمان کو سزا نہیں دی جا رہی ۔مزید تنقید کرتے ہوئے کاکہاکہ ریاستی وزیر صحت کے دماغ میںبیماریاں بھر گئیں ہیں۔ انہوں نے بدھ مت کے بارے میں توہین آمیزبیان دیا ہے۔ ایک ذمہ دارانہ مقام پر رہتے ہوئےکسی ایک مذہب کو خوش کرنے کیلئے وزیر صحت نے برہمن سنگھا کے پروگرام میں بدھ مت کی توہین کی ہے۔ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر معافی مانگیں۔طاہرحسین نےکورگ ضلع میں شہید فوجی کے خاندان کو سہولت فراہم کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے اورکہا ہے کہ یہ نہایت قابل مذمت ہے کہ 19 سال ملک کی خدمت کرنے والے اور ملک کیلئے شہید ہونے والے محمد الطاف کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئےوزیر داخلہ سمیت کوئی بھی وزیر نے وہاں کارخ نہیں کیا ہے۔اگر ریاست میں کہیں بھی ذاتی معاملے پرقتل یا اموات ہوتی ہیںیا فرقہ وارانہ فسادات ہوتے ہیں تو وزراء اور ممبران پارلیمنٹ نہ صرف وہاں کادورہ کرتے ہیںبلکہ متاثرین کے خاندان پر ذاتی امداد کی ندیاں بہائی جاتی ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ ایک بہادر فوجی جس نے اپنی پوری زندگی اس ملک کیلئے قربان کردی اور شہید ہوچکا ہے اسکے خاندان کو تسلی دینے کیلئے حکومت کا ایک بھی وزیر وہاں نہیں پہنچتا ہے یہ قابل مذمت ہے۔ ، ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر شہید محمدالطاف کے اہل خانہ جن کے پاس اپنا ذاتی مکان بھی نہیں ہے انہیں فوری زمین ، گھر اور بچوں کی پڑھائی اور دیکھ بھال کا انتظام کریں۔اس موقع پر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے شری کانت سالیان، ریاستی سکریٹری عزیز جاگیردار،ضلع جنرل سکریٹر ی محمد سیف موجودتھے۔
