دہلی:۔اترپردیش سمیت بھارت کے چارریاستوں میں بی جے پی کو شکست دینے میں ناکام کانگریس پارٹی کو ٹی ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی نے تجویز دی ہے کہ وہ اب ٹی ایم سی سے ہاتھ ملالیں،کیونکہ کانگریس پارٹی میں بی جے پی سے لڑنے کی طاقت نہیں رہی۔ممتا بنرجی کے علاوہ مغربی بنگال کےریاستی وزیر فرحاد حکیم نے بھی کہاہے کہ اتنی قدیم پارٹی کیسے آنکھوں سے ہوجھل ہونے لگی ہے،پتہ نہیں چل رہاہے،ہم بھی کسی دور میں اس پارٹی کے ساتھ جڑے ہوئے تھے،اب کانگریس کے پاس ایک ہی راستہ بچاہے کہ وہ ٹی ایم سی میں شامل ہوجائیں۔گاندھی اور سبھا ش چندربوس کے خیالات کوماننے والے ایک ہوجائینگے تو نتھورام گوڈسے کا مقابلہ کرپائینگے۔اس تبصرے پر بنگال کانگریس پارٹی کے ریاستی صدرادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ ٹی ایم سی بی جے پی کی ایجنٹ ہے،اگر واقعی میں بی جے پی کو ہراناہے تو ٹی ایم سی کانگریس میں شامل ہوجائیں۔
