سڑک حادثہ پانچ افراد ہلاک

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

گلبرگہ:۔سڑک حادثے میں پانچ افرادکی موت واقع ہوئی ہے۔تیز رفتارکار بے قابو ہوکر سڑک کنارے موجود درخت سے ٹکرائی تو کارمیں سوا رپانچوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں کا تعلق مہاراشٹرکے احمدنگر سے ہے۔یہ حادثہ ضلع کےافضل پور کے مضافات میں پیش آیاہے۔جمعہ کو یہ پانچوں افرادمندرکا دورہ کرنے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔اس دوران تیز رفتارکارسڑک کنارے موجود درخت سے ٹکرائی جس کی وجہ سے ان تمام موت واقعہ ہوئی ہے۔حادثے کی اطلاع پاکر پولیس کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچے۔