بنگلور:۔ کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومائی نے کہا ہے کہ یوکرین میں یکم مارچ کو گولہ باری میں مارے جانے والے کرناٹک کے میڈیکل کے طالب علم نوین ایس جی کی لاشیں اتوار کو نہیں بلکہ پیر کو یہاں پہنچیں گی۔ایک ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ بومئی نے کہا کہ نوین گیانگوڈا کی لاش جو حال ہی میں یوکرین میں روسی گولہ باری میں مارے گئے تھے، پیر کی صبح 3 بجے بنگلور لایا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے پہلے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ نوین کی لاش اتوار کی صبح 3 بجے پہنچے گی۔ بعد میں ایک ٹویٹ میں انہوں نے واضح کیا کہ نوین کی لاش پیر کی صبح 3 بجے بنگلورو پہنچے گی۔ان کے قریبی عہدیداروں نے بتایا کہ لاش کی آمد کو لے کر کچھ الجھن تھی جس کی وجہ سے اسے اتوار کو آنے کا کہا گیا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ کھارکیو شہر میں میڈیکل کے چوتھے سال کے طالب علم نوین کی اس وقت موت ہو گئی جب وہ کھانا، پانی اور پیسے لینے کے لیے اپنے بنکر سے نکلا تھا۔ کرناٹک کے ہاویری کے رانی بنور تعلقہ کے چلگیری گاؤں کے رہنے والے نوین شیکھرپا، گیانگوڑا کا دوسرا بیٹا تھا۔ گیانی گوڑا مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کے بیٹے کی لاش کو آخری رسومات کے لیے ہندوستان لایا جائے۔معلوم ہوا ہے کہ یوکرین میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے بعد بڑی تعداد میں ہندوستانی وہاں سے واپس آئے ہیں۔ ہندوستانی حکومت نے جنگ سے درپیش چیلنجوں کے درمیان تقریباً 22500 ہندوستانی شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنایا ہے۔ آپریشن گنگا کے تحت نکالے گئے زیادہ تر لوگ میڈیکل کے طالب علم ہیں۔
