سعودی عرب کا 2 سال سے عائد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر

ریاض:۔ سعودی عرب نے عمرہ زائرین سمیت تمام افراد افراد کے لئے 2سال سے عائد کرونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حرمین شریفین میں حاضری کے لئے کورونا وائرس کے باعث 2 سال سے لگائی گئی پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔عمرہ زائرین اور سعودی عرب آنے والے دیگر افراد کے لئے کورونا کی ویکسی نیشن، پی سی آر ٹیسٹ اورقرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی ویزے پرسعودی عرب آنے والے ایسے افراد کوجنہوں نے ویکسی نیشن نہیں کروائی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی۔حکام کے مطابق حج میں زائرین کی تعداد کے حوالے سے مشاورت جاری ہے جس کا اعلان جلد اعلان کیا جائیگا۔