کورونا وباء کےدوران کھٹے پھل بہت کارگر ہیں:ماہرینِ طبی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز

بنگلورو:۔پورے ملک میں کورونا کا قہر جاری ہے اور مسلسل اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔کورونا کے اثر سے بچنے کے لئے لہسن، ادرک اور کھٹے پھلوں کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق کورونا انفیکشن سے بچنے کے لئے سب سے پہلے امیونٹی کو بڑھانے کی پوری کوشش کرنی ہوگی۔ ایسی کئی بیماریاں ہوتی ہیں جن سے ہمارا جسم خود ہی نپٹ لیتا ہے۔ بیماری سے لڑنے کی صلاحیت کمزور ہونے پر بیماریوں کا اثر جلد ی ہوتا ہے اور جسم کمزور ہوجاتا ہے اسی وجہ سے ہم جلدی جلدی بیمار پڑنے لگتے ہیں۔ امیونٹی کو بڑھانے کے لئے لہسن، ادرک، کھٹے پل بہت ہی کارگر ہیں۔ لہسن، اشو گندھا اور ادرک جیسی ہربلس میں ہماری امیونٹی کو بڑھانے کی صلاحیت ہوتی ہے اور یہ جسم کو انفکیشن سے لڑنے کے لئے تیار کرتی ہیں۔ ان میں سے تمام یا کسی ایک کا بھی باقاعدہ طورپر استعمال کریں گے تو انفیکشن کا اندیشہ کافی حد تک کم ہوجائیگا۔ تلسی کے پتے کا کاڑھا بھی بہت فائدہ مند ہے۔ کورونا کے دوران شراب کا استعمال نہ کریں تو بہتر ہے۔روزمرہ کی ڈائٹ میں کچھ کھٹے پھل بھی ضرور شامل کیجئے۔ یہ نیمبو سے لیکر سنترے، موسمبی تک کچھ بھی ہوسکتے ہیں۔ اگر یہ کھا سکیں تو روزانہ کم از کم ایک آنولہ کھانا بھی کافی ہوگا۔ اس وقت آم کا سیزن شروع ہوگیا ہے آم کی چٹنی کا استعمال بھی بہت فائدہ مند ہے۔ کھٹے پھل ویٹامین کا اچھا ذریعہ ہوتے ہیں جو فری ریڈیکلس کے اثر کو کم کرے گا اور امیونٹی پاور کو بڑھائے گا۔ جلدی اٹھنے کے ساتھ ہی باقاعدہ طورپر واکنگ اور کسرت کرنا بھی ضروری ہے۔ ہلکے ہاتھوں سے جسم کی مالش بھی کریں گے تو اور بہتر رہے گا۔مارننگ واک، مالش اور کسرت یوگ سے جسم میں ایسے انجائمس اور ہارمونس بڑھتے ہیںجو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت کو بڑھاکر کورونا وائرس جیسے فلو سے بھی بچائو میں معاون ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کوشش کریں کہ مارننگ واک اور کسرت کا وقت ایسا ہو کے آپ کے جسم کو صبح کی 20سے 30منٹ دھوپ مل سکے۔ تحقیق میں اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ صبح کی دھوپ بیماری سے لڑنے کی طاقت کو بڑھانے میں مددگار ہوتی ہے۔میٹابولجم بڑھانے کیلئے نہ صرف صبح کا ناشتہ ضروری ہے بلکہ چار چار گھنٹے کے وقفہ پر کچھ کھانا بھی ضروری ہے۔