بنگلورو:۔کرناٹک کے شیموگہ میں پچھلے مہینے ہرشانامی نوجوان کاجو قتل ہواتھا اس قتل کی تحقیقات اب کرناٹکا پولیس نے نیشنل انوسٹی گیشن کے حوالے کردی ہے اور اس معاملے کی جانچ اب این آئی اے کی خصوصی ٹیم کریگی،ساتھ ہی ساتھ معاملے کی سنوائی این آئی اے کی خصوصی عدالت کریگی۔بنگلورومیں قائم این آئی اے کی خصوصی عدالت میں اس معاملے کی شنوائی ہوگی۔این آئی اے کویہ معاملہ سپرد کرتے ہی ہرشاکے مقدمے میں گرفتار کئے گئے ملزمان کواب شیموگہ سے منتقل کرتے ہوئےچار ملزمان کو بلاری کی جیل،تین ملزمان کوبنگلورو اور تین ملزمان کومیسورو کی جیلو ں میں منتقل کیاگیاتھا،لیکن اب ان تمام ملزمان کو بنگلورو، بنگلوروکو پرپنا اگرہار جیل کو منتقل کیاجارہاہے۔
