دہلی:۔ انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی ) کے ایک تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہندوستان میں اس سال مارچ کے مہینے میں گزشتہ 121 سالوں میں اوسطاً گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ جس میں ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 1.86 ڈگری سیلسیس زیادہ رہا۔ یہ ریکارڈ توڑنے والا اعداد و شمار شمال مغربی اور وسطی ہندوستان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بڑے فرق کی وجہ سے ہوا۔ اسی طرح ایک رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اوسطاً بارش بھی مارچ کے مہینے میں طویل مدت کی اوسط سے 71 فیصد کم پائی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان نے 1901 کے بعد اوسطاً اپنا گرم ترین مارچ کا مہینہ ریکارڈ کیا، جس میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 1.86 ڈگری سیلسیس زیادہ تھا۔ اس سال مارچ کے مہینے میں ہندوستان میں گرمی کا نیا ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ مارچ 2022 کے دوران پورے ملک کا اوسط زیادہ سے زیادہ اورکم سے کم اوسط درجہ حرارت بالترتیب 33.10 ڈگری سیلسیس، 20.24ڈگری سیلسیس اور 26.67 ڈگری سیلسیس تھا۔ جبکہ 1981 سے 2010 کے دوران اوسط عام درجہ حرارت 31.24 ڈگری سیلسیس، 18.87ڈگری سیلسیس اور 25.06ڈگری سیلسیس تھا۔ مارچ میں شمال مغربی ہندوستان میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 3.91 ڈگری سیلسیس زیادہ تھا۔جبکہ کم از کم درجہ حرارت، یا رات کا درجہ حرارت 1901 کے بعد سے دوسرا سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا، جو معمول سے 2.53 ڈگری سیلسیس زیادہ تھا۔ یومیہ اوسط درجہ حرارت معمول سے 3.22 ڈگری سیلسیس زیادہ کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا۔
