پی یو سی سال دوم کے امتحان کیلئے بھی حجاب ممنوع؛یونیفارم لازم

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔پی یو سی سال دوم کے امتحانات کاآغاز ہونے جارہاہے ،ایسے میں مذہبی تعصب کی بنیاد پر ریاستی حکومت کسی نہ کسی طریقے سے تنقید کا شکارہورہی ہے،اسی دوران ریاستی حکومت نے اس بات کا فیصلہ کیاہے کہ پی یو سی سال دوم کے سالانہ امتحانات کیلئے حجاب ممنوع قراردیاجائیگااور یونیفارم کولازم قرار دیاجائیگا۔حالانکہ حجاب اور یونیفارم کامسئلہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے،باوجوداس کے ریاستی حکومت نے اس بات کا فیصلہ کیاہے کہ امتحان کے دوران حجاب کو ممنوع قرار دیاجائے۔اس سلسلے میں کرناٹک کے وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے بتایاکہ طالبات حجاب پہن کرنہیں آسکتیں،جو احکامات ایس ایس ایل سی امتحانات کیلئے جاری کئے گئے تھے وہ پی یو سی پر نافذ نہیں ہوتے،جس میں نجی اسکولوں کے طلباء کو حجاب پہننے کی اجازت دی گئی تھی۔مزید بتایاگیاہے کہ حجاب یا دیگر کسی بھی مسئلے کو لیکر طلباء کو دوبارہ امتحان دینے کا موقع نہیں دیاجائیگا۔یہ احکامات صرف حجاب کیلئے نہیں بلکہ دیگر اقوام کےطلباء پر بھی نافذ کئے جائینگے جو اپنے مذہبی شناخت کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ جو سکھ طلباء تربان کا استعمال کرتے ہیں کیا اُن کیلئے بھی یہ حکم قابلِ عمل ہوگا۔