بنگلورو:۔محض12ہزار روپئے گنوانے پر ایک باپ نے طیش میں آکر اپنے ہی بیٹے کو پٹرول ڈال کر آگ لگادی،جس کی وجہ سے بیٹاہلاک ہواہے۔بنگلوروکے آزادنگر کے ساکن سُریندرا نے اپنے بیٹے ارپیت کو آگ لگائی ہے۔یہ واقعہ یکم اپریل کاہے،جب سریندرا کو اس بات کی اطلاع ملی کہ اس کے بیٹے ارپیت نے 12 ہزار وپئے گنواں لئے ہیں تو وہ طیش میں آکر بیٹے پر پٹرول چھڑکااور آگ لگادی،آگ کےشعلوں کے ساتھ ارپیت گھر سے باہر بھاگ آیااور اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کرتارہا،لیکن شدید زخمی حالات میں ارپیت کو وکٹوریہ اسپتال میں مقامی لوگوں نے داخل کروایاتھا،جہاں پر اس کا علاج ناکام رہا او رآج اس نے آخری سانس لی۔وہیں دوسری جانب یہ بھی بات سامنےآ رہی ہے کہ ارپیت نے12 ہزار نقد نہیں گنوائے تھے بلکہ اس نے اپنے باپ کو5.1 کروڑ روپیوں کا نقصان کیاتھا،اسی بات پر ناراض باپ نے آگ لگائی ہے۔فی الحال ڈی جے ہلی پولیس میں معاملہ کو درج کرتے ہوئے سریندرا کوتحویل میں لیاہے اور معاملے کی پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
