منڈیا :۔ حجاب معاملے میں منڈیا کی طالبہ مسکان خان کی جانب سے شرپسندوں کے خلاف پکارے گئے اللہ اکبر کے نعرے پر جہاں اسکی بہادری پر ساری دنیا میں ستائش ہورہی ہے وہیں مسکان خان اور اسکے گھر والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لئے یہاں کے اننت کمار ابھیمانی سنگھ کی جانب سے وزارت داخلہ کو شکایت پیش کی گئی ہے ۔ اس تنظیم کے ذمہ داروںنے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ مسکان خان کے اہل خانہ کی وجہ سے بھارت کے داخلاتی معاملات کو خطرہ ہے ، مسکان خان کے اہل خانہ کے خلاف ین آئی اے کی جانچ ہو۔ اللہ اکبر کے نعر ے پکارنے والی مسکان خان کو جو اعزازات اور انعامات دئے گئے ہیں اسکی جانچ کی جائے۔ اسکے علاوہ القاعدہ تنظیم نے بھی مسکان کی تائید کرتے ہوئے اسکی تعریف کی ہے اس سلسلے میں تحقیقات ہونی چاہئے۔
