یوتھ کانگریس کی جانب سے "بی جے پی ہٹائو دیش بچاؤ”نعرے کے ساتھ احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔پٹرول ، ڈیزل ، رسوئی گیس اور ضروری اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کرنےوالی عوام دشمن بی جے پی حکومت کی مذمت میں "بی جے پی ہٹائو دیش بچائو”نعروںکے ساتھ ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس نےآج مہاویر سرکل میں لکڑی کا چولہا لگاکر ، وزیر اعظم مودی کی تصویر پر سیاہی ڈالتے ہوئے منفرد احتجاج کیا ہے۔ رسوئی گیس اور روز مرہ کی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ،بین الاقوامی بازارمیں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں حد سے تجاوز کردی گئی ہیں۔بی جے پی کی عوام دشمن پالیسیوںکی وجہ سے ملک کے لوگ پریشان ہوچکے ہیں اوربی جے پی حکومت پر لعنتیں بھیج رہے ہیں۔ اچھے دن لانے کی جھوٹی یقین دہانی کے ساتھ اقتدار میں آئی بی جے پی حکومت نےرسوئی گیس، پیٹرول، ڈیزل، کھاد، ادویات اور ریاست ِکرناٹک کے بجلی کے نرخوں میں روزانہ اضافہ کرتی رہی ہے۔لوگ پہلے ہی کوویڈ کی مشکلات سے پریشان حال ہیںاس پر حکومت ٹیکس میں اضافہ کرکے انکی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے،کہتے ہوئے شدید برہمی کا اظہارکیا۔ مزید کہا کہ پہلے ہی کئی کسان ، طالب علم ، مخالف پالیسیوںکو لاگو کیا گیا ہے اور وہ مختلف سرکاری شعبوں کی نجکاری کرنے جا رہی ہے اور کوویڈکی دیکھ بھال میں ناکام رہی اس حکومت کو سپریم کورٹ نے کئی دفعہ انتباہ کیاہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ صدرہند کو فوراً ہی اس سنگین معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے عوام مخالف مرکزی حکومت کو برطرف کرنے کی مانگ کی ہے۔ اس احتجاج کی قیادت ضلع یوتھ کانگریس کے صدر ایچ ایس سندریش ،سابق ایم ایل اے بیلور گوپال کرشنا، ریاستی یوتھ کانگریس صدر ایچ پی گریش، ایم پروین کمار، یمونارنگے گوڑا، مہک شریف، آفتاب احمد، اسٹلوا مارٹن، چندرکلا وغیرہ موجودتھے۔