BREAKING NEWS: .سی یم ابرہیم باضابطہ طور پر17 اپریل کوجے ڈی یس میں ہوجائیں گے شامل; ملے گا ریاستی صدر کا عہدہ

سلائیڈر نیشنل نیوز

بنگلور : سی یم ابراہیم کے کانگریس کو چھوڑ کر جے ڈی یس میں شامل ہونے کی تاریخ آخر کار طئے ہوچکی ہے, 17 اپریل کو سی یم ابراہیم جے ڈی یس میں شامل ہونے کے علاوہ انہیں جے ڈی یس کا ریاستی صدر بھی بنایا جائے گا, اس بات کا اظہار ہیچ ڈی دیوے گوڈا نے کیا ہے۔ رام نگرم میں منعقدہ ایک جلسے کا افتتاح کرتے ہوئے دیوے گوڈا نے کہا کہ 17 اپریل کو سی یم ابراہیم کو پارٹی میں شامل کرلیا جائے گا, موجودہ ریاستی صدرہیچ کے کمار سوامی کو ریاستی صدر کے مساوی پارلیمنٹری بورڈ کے چیرمین کا عہدہ دیا جائے گا۔ سی یم ابراہیم اور ہیچ کے کمار سوامی دونوں مل کر پارٹی کو آگے تک لے جانے کی امید انہوں نے ظاہر کی ہے ۔