ممبئی:۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں چارج شیٹ داخل کی۔ ای ڈی نے اس معاملے میں 5000 صفحات کی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ یہ معاملہ مافیا کے سرغنہ داؤد ابراہیم کی جائیداد کی خریداری میں رقم کے غلط استعمال کا ہے۔ملک اس معاملے میں پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔ اس وقت وہ جیل میں ہیں۔ ای ڈی نے کہا ہے کہ نواب ملک کا خاندان تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہا ہے۔ ای ڈی نے خصوصی عدالت کو بتایا کہ نواب ملک کے بیٹے عامر ملک اور فراز ملک کئی سمن کے بعد بھی پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی کے سامنے حاضر نہیں ہوئے۔
