شیموگہ: ملیریا سے پاک ضلع کی تعمیرکیلئے تمام کو عزم لینے کی ضرورت ہے۔ ان باتوں کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سیلوامنی نے کیا ہے۔ انہوں نے آج” انٹرنیشنل ملیریا ڈے” کے موقع پر منعقدہ ملیریا سائیکل ریالی کا افتتاح عمل میں لایا جس کا اہتمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نےروٹری کلب، سائیکل کلب اور مقامی تنظیموں کے اشتراک سے کیاتھا۔” آئیے جدید طریقہ استعمال کریں ،ملیریا کو کم کرکے جانیں بچائیں” اس نعرے کے تحت آج کا یہ دن منایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تکلیف دہ حقیقت ہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں افرادایک چھوٹے سے مچھر سے اوراس سے پھیلنے والے انفیکشن سے ملیریا، چکن گنیا، دماغی بخار اور ہیپاٹائٹس جیسی بیماریوں میں مبتلا ہیںاور اتنا ہی نہیں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی موت بھی ہوجاتی ہے۔متاثرین اگر شروعاتی وقت پر مناسب علاج کرواتے ہیں تو وہ جلد ہی صحت مند ہوسکتے ہیں۔انہوں نے صلاح دی کہ شہری اور تعلقوں میں رہنے والے لوگوں کواپنے آس پاس صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔لوگوں میں اگر اس بیماری سے بیداری پیدا کی جاتی ہے تواس پر قابو پانے میں آسانی ہوگی۔ ٹھہرے ہوئے گندےپانی میں یہ مچھرافزائش پاتے ہیں، اس لیے احتیاط کریں کہ گھر کے ارد گرد گندہ پانی کا ذخیرہ نہ بنیں۔ انہوں نےکہا کہ غیر استعمال شدہ برتنوں، پلاسٹک کے مواد اور ناریل کے چھلکے اوربوتلوں میں بارش کا پانی جمع نہ ہونے پائیں اس بات کا خاص خیال رکھنے کا مشورہ دیا۔گھر کے اندر اور باہر، چھتوںپر پانی کئے جانے والےپانی کی ٹینک کو ہفتے میں ایک بار خالی کر کے دھونا چاہیے۔ سوتے وقت مچھربتی، مچھر بھگانے والی دواکا استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میںمحکمہ صحت بہبودی خاندان کے ذریعہ ملیریا پر قابو پانے کے لیے عملی طور پر کام کر رہا ہے۔پچھلے سال کل 25645 لوگوں کے خون کے ٹیسٹ کیے گئےاور کچھ متاثرہ افراد کے ٹیسٹ کی شناخت کرتے ہوئے مناسب علاج کروایا گیا ہے۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ملیریا کنٹرولر ڈاکٹر گوڈادپا کسبی موجودتھے ۔سائیکل ریالی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے احاطے سے نکل کر، شہر کی اہم سڑکوں پر گھومتے ہوئے آخر کار آئی ایم اےہال میںختم ہوئی ۔ریالی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور محکمہ صحت کے عملہ ، روٹری، سائیکل کلب کے ممبران موجود تھے۔
