بنگلورو:۔کرناٹکا حکومت کی جانب سے عیدالفطرکی تعطیل کے تعلق سے جاری کردہ حکمنامے کو لیکر ریاست بھرمیں بے چینی پائی گئی ہے۔ریاستی حکومت کےآرڈی پی آرمحکمہ نے ایک حکمنامہ جاری کیاہے جس میں بتایاگیاہے کہ 3/مئی کو عید الفطرکیلئے جو تعطیل دی گئی ہے وہ تعطیل ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بدل کر 2 مئی کوتعطیل دی گئی ہے۔اس حکمنامے کے واضح ہونے کے بعد ریاستی حکومت کی غیر ذمہ دارانہ احکامات پر سخت تنقید ہورہی ہے۔وہیں دوسری جانب کرناٹکا کی ہلاک کمیٹی نے واضح کیاہے کہ اس سلسلے میںانہوں نے کسی بھی طرح کا بیان جاری نہیں کیاہے، البتہ اتوارکی رات میں چاند کو دیکھنے کی کوشش کرنے کے بعد اگر چاند دکھائی دیتاہے تب جاکر پیر کے دن عیدالفطر منائی جائیگی،ورنہ تیس روزوں کی تکمیل کے بعد ہی منگل کے دن عیدالفطرمنائی جائیگی۔
