اتحاد فائونڈیشن شرالکوپہ کی جانب سےعید کٹ تقسیم

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شرالکوپہ:گزشتہ تین سالوں سےتعلقے کے غریب ، بے سہارا اورمجبوروں کیلئے ایک امید کا سہارا بن کر اُبھرنے والے اتحاد فائونڈیشن نامی تنظیم سے جڑے نوجوانوں کی ٹیم یہاں کےضرورت مندوں کی امداد کا ذریعہ بن رہی ہے۔کچھ حوصلہ مند نوجوانوں کی ٹیم غریبوں کیلئےشادیوں، خستہ مکانوں کی تعمیر، افطار کٹ اور عید کٹس جیسے کئی فلاحی کاموں میں مدد کرتے آئے ہیں۔بنا کسی ذات پات کی تفریق کے تمام کی ضرورتوں کو سمجھا اورانہیں پورا کرنا ہی اس تنظیم کا مقصد ہے۔تنظیم کے ذریعہ غرباء کیلئے بس اسٹانڈ سے سرکاری اسپتال تک مفت رکشاء سروس، خون کا عطیہ، بے سہارا غریب لڑکیوں کی شادیوں میں مدد،ماہ رمضان کے مبارک مہینے میں پورے مہینے غریبوں کیلئے افطار کٹ، اورعید کٹ وغیرہ تقسیم کرتے ہوئےاپنی بہترین اورقابل ستائش خدمات انجام دیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ غریب وبیواہ خواتین جن کے پاس پکامکان نہیں ہے انہیں مکان کی تعمیر کرکےدینا، جیسے کئی قابل تعریف خدمات انجام دیا جارہا ہے۔ اتحاد فائونڈیشن کی جانب سے ماہ رمضان کے ضمن میں تعلقے اور آس پاس کے علاقوں سے منسلک غریب اور بے سہارا خاندانوں میں فوڈ کٹس کی تقسیم کا پروگرام گذشتہ روز انجام دیا گیا۔ اس کا مقصد منگل کو منائے جانے والے عید الفطرکے دن کسی بھی خاندان کو کسی طرح کی کمی محسوس نہ ہونے پائےاورانکی خوشیوں اورمسرتوں میں اضافہ ہو جائے اور غریبوں کے چہروں پرمسکراہٹ لانے کا بہترین کام ہوا ہے۔ عیدالفطرکیلئے ضروری تمام اشیاء پر مشتمل جملہ 350 سے زائد فوڈ کٹس غریب خاندانوں میں تقسیم کئے گئے ہیں۔تقریب میں تنظیم کے صدر سنجید احمد، سمیت اراکین میںڈاکٹر صفیراحمد، اسٹارندیم شاہ، ذاکر دیوی کوپہ، انیس، جبار، محیب،مشتاق اور دیگر موجودتھے۔