ماچنہلی انڈسٹریل ایئریامیں فضلہ کا مناسب انتظام کرنےڈپٹی کمشنر سےمطالبہ

ڈ سٹرکٹ نیوز

شیموگہ: شیموگہ ڈسٹرکٹ کمشنر اینڈ انڈسٹریل اسوسیشن اور ماچنہلی انڈسٹریل اسوسیشن نے آج صبح ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرتےہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ماچنہلی انڈسٹریل ایئریا کے رہائشی علاقے میں سینکڑوں ٹن ٹھوس فضلہ جمع ہوا ہے جس کی وجہ سے یہاں کا ماحول آلودہ ہوتاجارہا ہے۔اسوسیشن نے مطالبہ کیا کہ وہ یہاں کا خود جائزہ لیں اور اندازہ لگائیں کہ فضلہ کیلئے مناسب انتظام نہ ہونےکی وجہ سے یہاں کا ماحول کس قدر متاثرہورہا ہے۔ اسکے جواب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر استعمال شدہ کان کی جگہ کی نشاندہی کرتے ہوئے،جلدہی صنعتی فضلہ کا نپٹارہ کرنے کیلئے مناسب انتظام کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔اس دوران شیموگہ ڈسٹرکٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اسوسیشن کے صدر گوپی ناتھ ،ماچنہلی انڈسٹریل ہاؤسنگ اسویشن کے صدرایم اے رمیش ہیگڑے، انڈسٹریل ڈیولپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی چیرمین راجو موجود تھے۔