شیموگہ :چچا کے ساتھ نہانے کیلئے بھدرا چیانل پر گئے چار بچوں میں سے دو بچے پانی میں بہہ جانے کا افسوسناک حادثہ رونما ہواہے۔شہر کےقریبی گاؤں ہنچیناسداپور میں بھدرا نہر میں چار بچے اپنےچچا کے ساتھ تیراکی کیلئے گئے ہوئے تھے۔چاروں بچےایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر پانی میں اُترے تھے اس دوران پانی کا بہائو زیادہ ہوجانے سے انکے ہاتھ چھوٹنے لگے۔ اس دوران چچا یعنی کبیرپا نے ایک بچے کو بچالیا۔ باقی تین بچوں کو ڈوبتا دیکھ کروہاں موجود چرواہے نے پانی میں چھلانگ لگائی اورایک کسی طرح ایک اور بچے کو بچالیاگیا۔ لیکن باقی دو بچوں کو بچانے میںناکام رہا۔ اسطرح سواتی اور ورالکشمی کی زندگی بچ گئی اور چندنا(14) اورہرشا(10) دوبچوں کے ڈوب جانے کی خبرملی ہے۔ یہ دونوں بچے ارگداہلی گائوں کے لوہیت نامی شخص کے بچے ہیں۔صبح سے ہی بچوں کو باہر نکالنے کیلئے فائربرگیڈ کی ٹیم اورپولیس اپنا زور لگارہی تھی لیکن بچوں کا پتہ نہیں چل سکا ، شام ہوجانے کے بعد بھی جب بچوں کی خبرنہیں ملی تو فائربرگیڈ نے اپنے کارروائی کو اگلے دن بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
