بھدراوتی:شہر کی ماروتی میڈیکل کے مالک، تاجر وصنعت کاراور عوامی خدمت گارشخصیت آنندا جنہوں نے بی جے پی پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا ہے اور تمام سیاسی پارٹیوں سے مایوس ہوکر آخر کار عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔انہوں نےشہر کے ایک ہوٹل کے اجلاس میں عام آدمی پارٹی کے لیڈران کی موجودگی میں بی جے پی پارٹی کو ترک کرکے عام آدمی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں مختلف سیاسی پارٹیوں میں رہ کر بغیر کسی مفاد کے عوام کی خدمات کیا ہوں، گزشتہ سالوں میں کورونا وباء کے دوران دس ہزار سے زیادہ فوڈ کٹس غریب ومستحق افراد میں تقسیم کئے ہیں ۔ غریب لوگوں کی مالی امداد میں نےکئی دفعہ اپنے ذاتی خرچ سےکی ہے۔کئی لوگوں کو راشن کارڈ سے لےکر آمدنی سرٹیفکیٹ اور پانی ،رجسٹریشن کے داخلہ جات حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔میں نے رکن اسمبلی کی ٹکٹ حاصل کرنے کے پیش نظر متعدد سیاسی پارٹیوں سے کوشش کی مگر تمام سیاسی پارٹیوںنے صرف وعدے کئے ہیں لیکن انہیں پورا نہیں کیا ۔ اب مجھے کجریوال کی آپ پارٹی سے بہت امید یں ہیں اور اب ہر اعتبار سے آپ پارٹی ہر ریاست میں کامیاب ہوتی چلی آرہی ہے، امید ہے کہ یہ پارٹی ریاست میںبھی کامیابی کا پرچم لہرائیگی۔انہوں نے کہا کہ عوام تمام سیاسی پارٹیوں کی سیاست اور لیڈران سے مایوس ہوچکے ہیں صرف عوام کی نگاہ آپ پارٹی پر ٹکی ہوئی ہیں امید کے دہلی اور پنجاب کی طرح یہاں ریاست کرناٹک میں بھی مثالی خدمات کرکے عوام کو راحت پہنچا ئی جائیگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ کیجریوال نہایت دیانت دار دور اندیشی کے مالک ہیں، عوام کی خدمات کو ایمانداری سے ترجیح دیتے ہیں۔اس موقع پر آپ پارٹی کے ضلعی صدر یم روی کمار، ریاستی لیڈر پرمیشورپا، مستان، ریشما بانو اور لیڈر ابراہیم خان ، عبدالقدیر جوسف، رمیش، جاوید وغیرہ موجود تھے۔
