۔بھٹکل :۔ انجمن حامئی مسلمین کے تحت چلنے والے انجمن انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ کے میکانیکل انجینئرینگ شعبہ میں تجدید شدہ کمپیوٹر لیاب کا افتتاح آوز گروپ آف کمپنیز کے چیرمین اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل عتیق الرحمٰن منیری کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔شعبہ میں پہلے سے موجود کمپیوٹر لیاب کو اپگریڈ کرتے ہوئے اس میں 12th جنریشن انٹیل آئی -5 پروسیسرس، 21مانیٹرس اور ایڈوانس میموری رکھنے والے 20 نئے کمپیوٹرس کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ میکانیکل انجینئرنگ طلبہ کے علاوہ اپنی ایڈوانس پروسیسنگ اسپیڈ کی ضرورت پورا کرنے کے لئے اس لیاب کا استعمال دوسرے شعبہ جات کے طلبہ بھی کر سکیں گے ۔ انجمن کے ذمہ داران نے کمپیوٹرس عطیہ کرنے والے خیر خواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں ادارے کی مزید لیباریٹریز کو اپگریڈ کرنے کا سلسلہ مرحلہ وار پورا کیا جائے گا ۔اس تعلق سے منعقدہ تقریب کی صدارت انجمن حامئی مسلمین کے صدر قاضیا مزمل نے کی ۔ اس موقع پر نائب صدر انجمن محمد صادق پلّور ، جنرل سیکریٹری محمد اسماعیل صدیق ، سیکریٹری محی الدین رکن الدین کے علاوہ انجمن حامئی مسلمین کی مجلس انتظامیہ کے دیگر کافی اراکین بھی موجود تھے ۔
