بنگلورو:۔کرناٹک میں حجاب کے سلسلے میں طالبات کو برطرف کرنے کا پہلا معاملہ اُڈپی ضلع کے اوپن انگڈی میں پیش آیاہے۔یہاں کے سرکاری فرسٹ گریڈکالج میں طالبات کو حجاب نہ پہننے کیلئے بارہا مطلع کئے جانے کے باوجود طالبات حجاب پہن کر کالج جارہی تھیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے پرنسپل نے طالبات کوکالج سے برطرف کیاہے۔چھ طالبات کو بر طرف کرنے کیلئے کالج انتظامیہ کمیٹی اور لکچررس کی ٹیم نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیاہے۔پرنسپال کا کہناہے کہ حکومت کے فیصلے اور عدالتی احکامات کے باوجود طالبات حجاب پہن کر کالج آرہی تھیں، اس وجہ سے انہیں برطرف کیاگیاہے۔
