موبائل نہ دلانے پر بیٹے نے کردیا ماں کا قتل

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔موبائل نہ دلانے کی وجہ سے طیش میں آنے والے بیٹے نے اپنی ہی ماں کا قتل کرنے کا دل دہلانے والاواقعہ بنگلورومیں پیش آیاہے۔یہاں کے مائلسندراکی ساکن فاطما میر ی (50) کے بیٹے نے اس کا قتل کرد یا ہے۔فاطمامیری باغات سےپھول وپھل اکٹھا کرکے اپنی زندگی گذاررہی تھی اور اس کا بیٹا دیپک(26) اس کاہاتھ بٹایاکرتاتھا۔یکم جون کو جب فاطما باغ میں اپنے بیٹے کے ساتھ کام کرنے گئی تھی،اُس وقت دیپک نے اسے نیا موبائل فون دلانے کیلئے کہاتھا۔فاطمانے اس پر اسے بتایاکہ اس کے پاس اتنی بڑی رقم نہیں ہے،اس پر ناراض ہوکر دیپک نے اس کے ساتھ جھگڑاکرتارہا۔ماں اور بیٹے کا جھگڑا زیادہ ہواتو دیپک نے ماں کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد اس کے پاس موجود700 روپئے لیکر فرار ہوگیا تھا ۔ اس تعلق سے بیگورو پولیس تھانے میں معاملہ درج کیاگیاہے اور دیپک کی تلاش کی جارہی ہے۔