عوامی مقامات پر نماز پڑھنے کا موقع نہ دیاجائے:بجرنگ دل

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔عوامی مقامات پر مسلمانوں کو نماز ادانہ کرنے کا مطالبہ بجرنگ دل نے کیا ہے ۔انہوں نے اس سلسلے میں ریاستی پولیس کو یادداشت پیش کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی عیدین کے موقع پر مسلمان عیدگاہوں کے علاوہ عوامی مقامات یعنی سڑکوں پر بھی نماز اداکرتے ہیں،اس سلسلے کو فوری طورپر روکنے کی ضرورت ہے۔رمضان اور بقرعیدکے موقع پر کئی علاقوں میں عیدگاہوں اور مسجدوں کے علاوہ سڑکوں پر بھی نماز اداکی جاتی ہےاس سلسلے میں ریاستی حکومت فوری طور پر روکے۔بنگلورو پولیس کو دی گئی یادداشت میں کہاگیاہے کہ اگلے ماہ10 جولائی کو بقرعید کے موقع پر نماز اداکی جائیگی،اس دوران عیدگاہوں سے منسلک سڑکوں پر بھی نماز اداکی جاتی ہے،اس لئے اس پر روک لگائی جائے۔بجرنگ دل نے مزیدکہا کہ بنگلورومیں پچھلے ایک سال سے قیام پذیر کشمیری دہشت گرد کی گرفتاری ہوئی ہے ،ایسے میں بیک وقت اجتماعی طورپر نمازیں اداکرنا خطرناک ثابت ہوسکتاہے اور کسی بھی طرح کے ناخوشگوارحالات پیدا ہوسکتے ہیں،اس لئے اجتماعی نمازوں کو سڑکوں پر ادانہ کرنے کیلئے احکامات جاری کئے جائیں۔