ذہنی دبائو صحت کیلئے مضر ثابت ہوتا ہے: وی کے ٹِیکارے

اسٹیٹ نیوز

داونگیرے:۔آج کل زندگی میں اچانک سے مسائل کا سامنا رہتا ہےاس سمت میں لوگوں کے چاہیئے کہ اپنی صحت کی حفاظت کے لئے ہر وقت چوکسی برتی جائے۔ ان خیالات کا اظہار بھاؤ سار انڈین وزن داونگیرے ضلع صدروجیے کمار کے ٹِیکارے نے داونگیر ے یس یس نارائینا ہارٹ سینٹراور بھاؤسار وزن انڈیا اور کُندواڑ کری بسویشور ٹرسٹ کے اشتراک سے پُرانے کُندواڑ میں منعقد مفت ہارٹ چیک اپ کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد کہا۔ویسے آج آسمان چھوتی مہنگائی کے دورمیںاسپتالوں کا خرچ معاشی اعتبار سے نچھلے ودرمیانی طبقہ دہی آبادی کے لئے مشکل ترین مرحلہ ہے ،اسی کے پیش نظر مفت صحت جانچ و ہارٹ چیک اپ کیا مپ کا انعقاد جو کیا گیا ،اس موقع پر یس یس نارائینا ہارٹ ڈپارٹمینٹ ڈاکٹروں نے ضرورت مند مریضوں کو ای سی جی، 2ڈی ایکو جانچ کیا ،ضلع انتظامی کمیٹی رکن ننگو جی راؤ گُجر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کام میں انسان پر روز مرہ دباؤ جو بڑھ رہا ہے کھانے پینے میں اور آرام کے لئے وقت نکالنے میں بے احتیاطی یہی انسان کی صحت کے لئے مضر ثابت ہورہا ہے ،ایسے حالات میں ہمیں اپنی زندگی کے اُصولو ں کوبدلنا اور احتیاطی طریقوں کو اپنا نے کی ضرورت ہے،ورنہ اچانک سے صحت پر ہونے والے حملوں سے بچنا مشکل ہوجائے گا ،ہمیں چاہیئے کہ ہر قسم کی سوچ سے باہر نکل کر اپنی صحت کی جانب سوچنے کی ضرورت ہے،اس موقع پر سکریٹری نریندر کمار ٹِیکارے،ناگوینی ٹِیکارے ،ننگوجی راؤ گُجر، رمیش تیلکار ،رمیش امبر کار ،ارون گڈھالے،انیل ملہدکر ،کویتا سرودے،سُدھا ٹِیکارے، اناپورنا گُجار،گنیش وادونے ، شنکر چوینداڑے ،اشوک ناولے ،منجوناتھ گُڈالے ،کُندواڑ منجوناتھ ،کے علاوہ آشاکارکنان، یس یس اہسپتال کا عملہ کری بسویشور مندر کے مہنت وغیر ہ شریک رہے۔