ڈاکٹر سیدہ ریحانہ کوایس آئی اوکی جانب سے تہنیت

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شرالکوپہ:۔ ڈاکٹر سیدہ ریحانہ بانو لکچرر گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج شرالکوپہ ،جنہوں نے پچھلے دنوں کوئمپو یونیورسٹی شیموگہ سے کرناٹک میں طنزیہ و مزاحیہ ادب کی روایات اس عنوان پر ڈاکٹریٹ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔ڈاکٹر سیدہ ریحانہ بانو کی اس کامیابی پر آج اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن شرالکوپہ کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی اور اسی طرح اسی کالج کے اور ایک لکچرر کرن کمار نے بھی لائبریری سائنس میں پی ایچ ڈی حاصل کرنےپر انہیں تہنیت پیش کی گئی۔ جلسہ کی صدارت کالج کے پرنسپال پرابھاکر نے انجام دی۔ایس آئی او کے مقامی صدر امین الحسن، محمد آصف ، سہیل، لعیق انجم اور کالج کا پورا عملہ موجود تھا۔