آنے والے انتخابات میں جے ڈی ایس امیدوار کی جیت یقینی ہے:ایم شری کانت

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
تیرتھ ہلی:سماج وادی فکر اور سماجی مسائل کو حل کرنے کیلئے فکر مند اس حلقے کی عوام سیاسی تبدیلی کیلئے کوشاں دکھائی دے رہی ہے۔ آنے والے انتخابات میں جے ڈی ایس امیدوار کی جیت یقینی ہے۔اس بات کی یقین دہانی جے ڈی ایس کے ضلعی صدر ایم کانت نے کی ہے۔ انہوں نےتعلقے کے کوئمپو سرکل میں نئے سرے سے تعمیر کردہ جے ڈی ایس دفتر کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے اس بات کی پیشن گوئی کی ہے کہ اس حلقے کی عوام میں بہت زیادہ بھروسہ منداور نیا چہرہ بن کرعوام کی خدمت کیلئے کوشاں رہنے والے یڈورو راجارام نے پارٹی کا دل جیت لیا ہے اور پارٹی کے اصولوں کے تحت آئندہ انتخابات میں راجا رام کو ہی پارٹی امیدوار کے طور پر سامنے لانے کیلئے پارٹی نے پہلے ہی اعلان کردیا ہے۔ انکے پیچھے نوجوان ، بھروسہ مند کارکنوں کی ایک بڑی فوج بھی اپنا بھرپور تعاون دے رہی ہے۔ ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ آئندہ انتخابات میں جے ڈی ایس امیدوار کی جیت یقینی ہے۔ اس موقع پر یڈورو راجارام نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقہ میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دینے میں ناکام حکومت ، اس پر کوئی بات نہیں کرنا چاہ رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ دیہی نوجوان مجبوراً اپنے گائوں کو چھوڑ کر شہروں کا رخ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کمارسوامی کی قیادت والی حکومت آتی ہے تو نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی پر اولین ترجیح دی جائیگی۔ اس موقع سابق رکن اسمبلی شارداپورا نائک، تعلقہ صدر کناجی کرن، ریاستی سکریٹری چابو، رتن، وغیرہ موجودتھے۔