شاہدنے کیا پولیس پر حملہ؛دو پولیس اہلکار زخمی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔شیموگہ شہرمیں آج پھر ایک غنڈہ گردی کی واردات پیش آئی ہے۔شہرکے کے آرپورم میں ایک ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی پولیس پر ملزم نے جان لیواحملہ کیاہے،حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت لشکر محلے کےساکن شاہد قریشی(22) کے طورپر کی گئی ہے جوجو کسی معاملے میں ملزم تھا،جب پولیس اسے گرفتار کرنے پہنچی تو پر شاہد نے چاقو سے جان لیواحملہ کیا،کانسٹیبل گرو نائک اور رمیش زخمی ہونے والے پولیس اہلکار ہیں۔شاہد قریشی روڑی شٹرہے ،جب پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لینے کی کوشش کی تو اس نے ان پر جان لیواحملہ کیا۔بعدازاں ملزم موقع پر سے فرار ہوا،زخمی پولیس اہلکاروں کو پہلے علاج کیلئے سرکاری اسپتال لے جایاگیا،بعدمیں انہیں مزید علاج کیلئے نجی اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کیلئے ایس پی لکشمی پرسادنے اسپتال پہنچ کر جائزہ لیا،جبکہ ملزم کو حراست میں لینے کیلئے پولیس جال بچھا چکی ہے۔