بھٹکل انجمن گرلس انگلش میڈیم ہائی اسکول کا تہنیتی اجلاس : فاطمہ رفا اور ارزش کو دختر انجمن کا گولڈ میڈل ، موذینہ رحمت اور شوریٰ کو ملا سلور میڈل

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
 بھٹکل:۔ انجمن گرلس انگلش میڈیم ہائی اسکول بھٹکل کی ہونہار طالبات کو ایوارڈ اور تہنیت پیش کرنے آمینہ پیلیس میں تہنیتی پروگرام منعقدہواجس میں سال  2020-21اور سال 2021-22کےدختر انجمن کا گولڈ میڈل ایوارڈ سمیت ،اسکول کی  ایمننٹ اسٹوڈنٹس اور سب سے زائد مارکس حاصل ر کرنے والی ایس ایس ایل سی کی طالبات کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ پروگرام میں سال 2021-22کا  ’ دخترا نجمن گولڈ میڈل ‘ ایوارڈ فاطمہ رفا بنت رئیس احمد نے حاصل کیا جبکہ موذینہ رحمت بنت محمد ظفر اللہ کو ایمیننٹ اسٹوڈینٹس قرار دیتے ہوئے سلور میڈل سے نوازا گیا۔ نفا ناز بنت نور محمد منیگار کو سال 2020-21کے ایس ایس ایل سی امتحانات میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے پر ہائیسٹ مارکس حاصل کرنے پر خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ اسی طرح سال 2020-21کی دختر انجمن کا گولڈ میڈل ایوارڈ ارزش بنت اسماعیل اُگا نے حاصل کیا اسی طرح ایمننٹ اسٹوڈینٹ کا سلور میڈل شوریٰ بنت محمد بلال شاہد نے حاصل کیا۔انجمن لیڈیز اڈوائزری کونسل کی چیرمن سیما قاسمجی نے تہنیتی جلسہ کی صدارت کی۔ بھٹکل لائف کئیر اسپتال کی گائناکولوجسٹ ڈاکٹر زیبا ناز مہمان خصوصی کے طورپر اور صدر انجمن قاضیا مزمل کی اہلیہ زاہدہ پروین اعزازی مہمان کے طورپرطالبات سے خطاب کیا۔اجلاس کاآغاز طالبہ شمامہ کی تلاوت قرآن سے ہوا ۔عزیزی بشریٰ اور عزیزی خدیجہ نسرین نے اردو اور انگریزی میں تلاوت کردہ قرآنی آیات کا  ترجمہ پیش کیا۔ عزیزی بی بی عائشہ محتشم نے حمد اور عزیزی ہاجرہ شمامہ اور ساتھیوں نے نعت پیش کی۔ عزیزی شمائلہ اور ان کے ساتھیوں نے انجمن کا ترانہ سنایا ۔ سمیرہ کندن گوڈا نے استقبال کیا ۔ ہائی اسکول کی صدرمدرسہ صبا دامدا نے ہائی اسکول کی سالانہ رپورٹ کی خواندگی کی۔ نہا سوداگر نے کلمات تشکر پیش کیا۔ اس موقع پر انجمن ہائی اسکول بستی روڈ کی صدرمدرسہ عطیہ عبدالرحمن سمیت اساتذہ، طالبات اور والدین شریک تھے۔