پوکسو کے ملزم کو بیس سال کی سزا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں

شیموگہ:۔کمسن بچی کو جنسی حراسانی کرنے کےا لزام میں ایک نوجوان کوبیس سال کی سزاسنائی گئی ہے۔شیموگہ ضلع کورٹ نے یہ سزاآج لنگ راج عرف نوین کو چھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں سنائی ہے۔اس نے2019 کے فروری میں بھدراوتی تعلقہ کے ایک دیہات کی رہنے والی ایک چھ سالہ بچی جو اس کے گھرکے سامنے کھیل رہی تھی، اسے چاکلیٹ دینے کے بہانے جنسی زیادتی کی تھی۔اس معاملے کا علم ہونے کے بعد اس کے اہل خانہ نے پولیس تھانےمیں معاملہ درج کروایاتھا۔معاملے کی تحقیقات اُس وقت کے آئی او یوگیش نے انجام دی تھی اور ملزم کے خلاف فردِجرم عائدکیاتھا۔ معاملے کی وکالت سرکاری وکیل ہری پرساد نے انجام دی،جس پر شیموگہ ضلع ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پوکسو قانون کے مطابق ملزم کو مجرم قرار دیاہے او ر اسے بیس سال کی سخت جیل کی سزا سنائی ہے،اس کے علاوہ50 ہزار روپئے کا جرمانہ عائدکیاہے اگر جرمانہ ادانہیں کیاجاتاہے تو مجرم کو مزید چھ ماہ کی جیل کی سزا کاٹنی ہوگی۔