شیموگہ:۔رائوڑی شٹر اور بچپن سے ہی جرائم میں ملوث سلیم عرف چور سلیم کے عدالتی تحویل میں توسیع کرنے کیلئے کرناٹکا حکومت نے احکامات نے جاری کئے ہیں۔یہاں کے سولے بیل کے ساکن سلیم عرف چو رسلیم بن عبدالبشیرنے13 سال کی عمر سے ہی غنڈہ گردی اور سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھا اور اس کے خلاف اب تک25 معاملات درج کیے جاچکے ہیں ۔20 مئی 2021کو چور سلیم نے شہرکے دوڈاپیٹے پولیس تھانےکے حدودمیں چھ کاروں کو نقصان پہنچایاتھااور اس میں سے قیمتی آلات چُرانے کی کوشش کی تھی،اس کے بعد اسے عدالتی تحویل میں بھیجاگیاتھا،چونکہ وہ مسلسل جرائم کو انجام دے رہاتھااس وجہ سے اس کے خلاف غنڈہ قانون نافذکرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ڈپٹی کمشنر و ضلع میجسٹریٹ نے اس کی سرگرمیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اسے غنڈہ قانون کے مطابق مزیدایک سال تک عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم دیتے ہوئےاسے گلبرگہ کی سینٹرل جیل کو بھیجنے کاحکم دیاتھا،چونکہ اس کے خلاف سنگین الزامات ہیں،اس وجہ سے اس کی عدالتی تحویل کی معیاد بڑھاکر25 مئی 2023 تک کردی گئی ہے۔
