شرالکوپہ: تشدد سےکسی مذہب کو جیتناممکن نہیں ، جب انسان انسانی اقدار کو بھول جاتا ہے تو وہ ظلم سے کام لیتا ہے، ایسا شخص معاشرے میں رہنے کے لائق نہیںانہیں معاشرے سے دور رکھنے کا کام ہونا چاہئے۔ ان باتوں کا اظہاررائتراسنگھا کےٹائون صدر اور صحافی نوید نے کیا ہے۔ انہوں نےآج یہاں کےٹیپو سلطان شادی محل میں منعقدہ اتحاد فاؤنڈیشن کی چوتھی سالانہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اُدے پور میں بےرحمانہ قتل کا واقعہ پوری انسانیت کیلئے شرمناک ثابت ہواہے۔ اس طرح کے واقعے سے معاشرے کی بدنامی ہوتی ہے۔کوئی بھی معاشرہ تشدد کو قبول نہیں کرتااورکسی کو بھی ان لوگوں کا ساتھ نہیں دینا چاہئے۔ جن لوگوں نے بے دردی سے سر قلم کیا ہےان کو پھانسی دیتے ہوئے پورے ملک کو پیغام دیا جائے کہتے ہوئے اپنی برہمی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اتحاد فاؤنڈیشن تنظیم کے نوجوانوں کے گروپ نے معاشرے میں بے سہارا افراد کو ڈھونڈ کر ان کے دکھ درددورکرنےکا ایک اچھا کام کیا ہے۔حاملہ خواتین، بزرگوں، بیماروں کیلئے مفت آٹو کی خدمات،بے گھرافراد کو گھر، کورونا کے دوران راشن کٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔ اسطرح یہ تنظیم واقعی میں قابل ستائش خدمات کررہی ہے۔ایسی تنظیموں کی حمایت میں سبھی کو آگے آناچاہئے۔ لکچررپرویز نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا معاشرہ تعلیم میں کافی پیچھے رہ گیا ہے، روزگار میں ریزرویشن 4فیصد ہونے کے باوجود صرف 1فیصد ملازمین ہیں، معاشرےکے بچوں کو تعلیم سے محروم نہیں ہونا چاہئے۔درگاہ کمیٹی کے صدر ذوالفقار نے کہا کہ تمام کمیونٹی کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنا ہمارا مقصدہونا چاہیے اور کسی دوسرے معاشرےکیلئےحسد کا احساس نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیںمذاہب میں دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کریں گےہمیں انکی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینا چاہئے۔اس موقع پر انجمن کمیٹی کےصدر حنیف، سکریٹری واجد ، جامعہ مسجد متولی باشاہ ، اتحاد فاؤنڈیشن کے صدر سنجید، نائب صدر ندیم، اراکین مشتاق احمد خان، جبار زاہد خان، انیس خان، رضوان، ذاکر، شایان، محسن، کلیم، اکبر علی، صادق ،سمیع، ریاض اور دیگر شامل تھے۔
