نہرو روڈ فٹ پات کے غیر معیاری کام کے خلاف احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ: شیموگہ اسمارٹ سٹی دفتر سے منسلک نہرو روڈ پرکیا گیا فٹ پات کا کام مکمل طور پر ناقص اور گھٹیا نوعیت والاہے۔یہ الزام ضلع انتظامیہ کو پیش کی گئی شیموگہ ناگریکارکشنا ویدیکے وکوٹہ کی درخواست میں بتایا گیا ہے۔ انہوں نے آج شہر کے نہرو روڈ اسمارٹ سٹی کی طرف سے تعمیر کردہ غیر معیاری فٹ پات کےتعمیری کاموں کو ثبوت کے طور پر 36 تصاویر منسلک کرتے ہوئے بتایا کہ ان تصاویر سے ثابت ہے کہ فٹ پاتھ کی تکمیل کے بعدمحض 6ماہ کے اندرفٹ پات کیلئے لگائے گئے ٹائل جابجا ٹوٹ چکے ہیں اورکئی جگہوں سے دراڑیں پڑ گئے ہیں۔ درخواست میں یہ بھی شکایت کی گئی ہے کہ سیمنٹ کے کام انتہائی غیر سائنسی اور غیر معیاری ہیں۔ کام سے پہلے کئی ٹائلس کونقصان پہنچا یا گیا ہے اور ٹوٹےہوئے ٹائلس ہی فٹ پات پر لگائے گئےہیں۔ مزید شکایت کی ہے کہ کام سے پہلے 24×7 پانی کے پائپ کی ٹھیک تنصیب کا اندازہ کئے بغیر ہی ٹائلس ڈالے گئےہیں ۔ٹوٹ چکے یا دراڑیں پڑی ہوئی ٹائلس کی وجہ سے راہ گیروںکو نیچے گرنےکا خدشہ ظاہر ہوتا ہے ۔ چند ماہ میں اس فٹ پات میں چلنا ناممکن ہو جائے گا۔ اسمارٹ سٹی ٹیم کی نظروں کے سامنےہی یہ غیر معیاری کام ہوا ہے ۔اسمارٹ سٹی کےافسران ہی ناقص کام کیلئے پوری طرح ذمہ دار ہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ سب ٹھیکیدار کے ساتھ مل کراپنے فرائض میں غفلت برت رہے ہیں۔ناگریکا رکشناویدیکے کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ اپنے فرائض میں غفلت برتنے والے اسمارٹ سٹی افسران، تعمیری معیار کو یقینی بنانے والے ایجنسی اورٹھیکداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہئے۔ ساتھ ہی جائے وقع کا جائزہ لیتے ہوئے دوبارہ فٹ پات کی معیاری تعمیر کرنے کی مانگ کی ہے۔ اس موقع پرویدیکے کے صدر جنرل سکریٹری کے وسنت کمار، آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر اے ستیش کمار شیٹی، چندر شیکھر گوڑا، چناویرپا گامنا گٹی، ناگراج وغیرہ موجودتھے۔