ڈپٹی کمشنرنےکی حالات معمول رکھنے کی بات
شیموگہ:۔چار دنوں تک مکمل لاک ڈائون نافذ کرنے کی بات کرنے والے ریاستی وزیر برائے پنچایت راج وضلع نگران کے ایس ایشورپانے24 گھنٹوں میں ہی اپنے بیان سے مکرتے ہوئے کہاکہ میں نے مکمل کرفیوکی بات نہیں کی تھی،بلکہ ہوسل سیل بازار،منڈیاں،گاندھی بازار اوراے پی ایم سی کو لوگوں کے جم غفیر کو کم کرنے کے مقصد سے سخت لاک ڈائون نافذ کرنے کی بات کہی تھی۔کچھ لوگوں نے مجھے بدنام کیاہے۔انہوں نے آج ڈپٹی کمشنرکے ساتھ خصوصی پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ میرا منشاء کسی کو نقصان پہنچانانہیں ہے بلکہ شیموگہ میں روزبروز بڑھ رہے کوویڈکے معاملات پر روک لگاناہے،مگر مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے بیان کو توڑ مروڑ کرپیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے،رمضان کی عید کیلئےکسی بھی طرح کی پریشانی نہیں ہوگی،عید کیلئے جوسہولتیں درکار ہیں اُن سہولتوں کو پہنچایاجائیگا،ساتھ ہی ساتھ جو صنعتیں ڈیفنس اورریلوے کیلئے اشیاء تیار کرتی ہیں انہیں بھی کام کرنے کا موقع دیاجائیگا۔اسی دوران ڈپٹی کمشنر شیوکمارنے بتایاکہ عید کے دن حسب معمول لاک ڈائون رہے گا،لوگ اپنے مقامی دکانوں میں ہی خریداری کریں،مقامی دکانوں کو کھولنے پر کوئی پابندی نہیں رہے گی۔
