شیموگہ پولیس کی جانب سے انسداد گائو کشی قانون کے مطابق شہر کے سولے بیل میں چھاپہ مارتے ہوئے قریب 8 بڑے جانوروں کو تحویل میں لیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق یہ جانور قصائی خانوں میں استعمال ہونے والے تھے ، بقر عید سے قبل شہر کے مختلف مقامات پر بڑے جانوروں کو تحویل میں لینے اور جانوروں کا ذبح کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لئے شیموگہ پولیس کے جانب سے کارروائی تیز ہوچکی ہے ۔ آج شام پی یس آئی شیوپرساد کی قیادت میں تنگا نگر پولیس نے یہ کارروائی کی ہے ۔ اس موقع پر جانوروں کے مالکان نے بتایا کہ ان جانوروں کو زراعتی مقصد کے لئے لایا گیا تھا نہ کہ قربانی کے لئے ۔ اس بات پر پولیس نے مالکان کو دستاویزات جمع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ واضح ہوکہ بقر عید کے موقع پر بڑے جانوروں کی قربانی کو روکنے کے لئے ضلع انتظامیہ نے سختی سے تاکید کی ہے اور اسکی خلاف ورزی کئے جانے پر قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ہے ۔
