شیموگہ: شہر کے وسط میںواقع نہرو روڈ کے پہلے کراس کے قریب جو کہ بہت زیادہ چہل پہل والاعلاقہ ہے۔یہاں سڑک کے بیچ میں پڑے گڑھے کی وجہ سے دو پہیہ گاڑی سواروں کو شدید پریشانی کا سامنا کررہےہیں۔قریبی آٹو اسٹانڈ کے آٹو ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ بہت سے دو پہیہ سوار پہلے ہی اس مقام پر کنٹرول کھو چکے ہیں اور گر کر چوٹیں لگاچکے ہیں۔لیکن اب تک متعلقہ اداروں نے گڑھے کو بند کرنے کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی۔ جس کی وجہ سے دو پہیہ گاڑی چلانے والوں کی پریشانی دور نہیں ہو رہی ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ گڑھے کو فوری طور پر بند کیا جائے اور ٹریفک کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔شدید بارش اور ترقیاتی کاموں کی وجہ سے شیموگہ شہر کی کئی بڑی سڑکوں پر بڑے پیمانے پر گڑھے پڑگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں کی گاڑیوں کی آمدورفت ناممکن ہو رہی ہے۔ انتظامیہ سڑکوں پر موجودکھڈو ں کو فوری طور پر بند کر کے گاڑیوں کی ہموار آمدورفت کی اجازت دینے کی اشد ضرورت ہے۔
