شیموگہ:۔ 13 سے 15 اگست تک اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے اور ہر گھر ترنگا ابھیان کو کامیاب بنانے کی اپیل ریاست کے چیف سکریٹری وندیتا شرما نےریاست کےتمام سرکاری ملازمین سے کی ہے۔ انہوںنے ریاستی سطح کے یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ودھان سودھا کانفرنس ہال میں منعقدہ قبل از تیاریوں کی میٹنگ میں عہدیداروں سےبات کرتے ہوئےکہا کہ یہ ایک ریاستی سرکاری ملازمین کے لیے اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرانے اور پورے ملک کیلئےایک مثال قائم کرنے کا بہترین موقع ہے۔ملک بھر کی طرح ریاست میں بھی 13 سے 15 اگست تک ہر گھر ترنگا یعنی گھر گھر ترنگا لہرانے کی مہم کا انعقاد کیا گیا ہے۔آزادیِ ہند کے امرت مہوتسو کی یاد میں، مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں کو اس مدت کے دوران تین دن تک ملک بھر میں ہر گھر ترنگا ابھیان شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اسی مناسبت سے ریاستی حکومت سے امید کی گئی ہے کہ اس مہم کو کرناٹک میں بھی بھرپور ردعمل ملے۔عوام سے اپیل! ہندوستان کے تمام شہریوں میں حب الوطنی اور حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کی اس مہم میں ریاستی حکومت کی خواہش ہے کہ عوام بھی کپاس، پالیسٹر، اونی ریون، یا کھادی سے بنے ہینڈ لوم یا الیکٹرک لوم کے قومی پرچم لہرائیں۔ ریاست بھر میں ایک کروڑ سے زیادہ گھروں پر 13 سے 15 اگست تک اپنےگھروںپرقومی پرچم لہرائیں۔
