داونگیرے:سینئرکا نگریس لیڈر سید سیف اللہ کی جانب سےسابق مرکزی وزیر رحمان خان کو گلپوشی

اسٹیٹ نیوز

داونگیرے:۔ سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کے ’75’ وین جنم دن امرت مہوتسوا تقریب میں شرکت کیلئے شہر پہنچے سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے رحمان خان کو ملت تعلیمی ادارہ جات کے بانی سینئرکانگریس لیڈر سید سیف اُللہ نے گل پوشی کرتے ہوئے اپنےخیالات کااظہارکیا۔ اس موقع پرسید سیف اللہ نے کہاکہ ڈاکٹر کےرحمان خان ملک کے واحد مسلم سیاسی رہنماء ہیں ،اِن کے تجربات کی ملک کے مسلمانوں کو شدید ضرورت ہے وہ اپنے اندر ایک درد رکھتے اور اپنے تجربات سے ملک میں مسلمانوں کو موجودہ بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ہر دور میں یہ بات صد فیصد دُرست پائی گئی ہے کہ اچھی کتاب اور بلند اخلاق شخصیت جلد سمجھ میں آنہیں سکتیں کتاب کو بار بار پڑھنے سے اور شخصیت کو اپنے اندر حسد سے پاک دل و دماغ سے جاننے کی کوشش کے بعد ہی سمجھ میں آسکتے ہیں۔ ان کے تعلق سے یہ کہنا غلط نہ ہوگاکہ رحمان خان ملک کی واحسد سیاسی باشعور شخصیت ہیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق رکن پارلیمان پروفیسر آئی جی سندی بھی شریک رہے۔