ای ڈی نےملیکارجنا کھرگے کو کیا طلب

نیشنل نیوز
دہلی:۔راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو نے قاعدہ 267 کے تحت سی بی آئی، آئی ٹی جیسی سرکاری تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال کے معاملے پر راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈرملیکارجنا کھرگےاور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال کے نوٹس کو مسترد کردیا۔ ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی بارہ بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔پارلیمنٹ میں آج بھی ہنگامہ ہے۔ آج حزب اختلاف کے ارکان مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کے الزام کو لے کر ہنگامہ کررہے ہیں۔راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈرملیکارجنا کھرگےنے ای ڈی کی جانب سے انہیں سمن جاری کرنے پر سوال اٹھائے ہیں۔کھرگےنے کہا کہ جب پارلیمنٹ چل رہی ہے تو مجھے ای ڈی سے سمن ملتے ہیں کہ تم فوراً آجاؤ۔ مجھے 12:30 بجے نکلنا ہے۔ میں قانون کی پابندی کرنا چاہتا ہوں، لیکن کیا جب پارلیمنٹ کا سیشن جاری ہے توکیا مجھے بلانا مناسب ہے؟ کل پولیس نے سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے گھر کا گھیراؤ کیا تھا۔ کیا جمہوریت اسی طرح زندہ رہے گی؟ کیا ہم آئین کے تحت کام کر سکیں گے؟ ہم ڈرنے والے نہیں، ہم لڑیں گے۔ ہم آپ سے اس مسئلے پر بات کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔قبل ازیں راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو نے راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملیکارجنا کھرگےاور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال کے رول 267 کے تحت سی بی آئی، آئی ٹی جیسی سرکاری تحقیقاتی ایجنسیوں کے غلط استعمال کے معاملے پر نوٹس کو مسترد کردیا، اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔جب کہ ہنگامہ آرائی کے باعث لوک سبھا کی کارروائی بھی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔