امرت مہوتسوا کو گاؤںاور گھروں کے تہوار کے طور پر منائیں :ہیمنت

ڈ سٹرکٹ نیوز
شرالکوپہ:۔ حکومت ہند نے ملک کے 75ویں یوم آزادی کی سالگرہ کو ملک کے کونے کونے میں بڑے ہی اعلیٰ شان پیمانے سے منانے کا حکم نامہ جاری کیا ہے اور ہر کسی کو اس سال یوم آزادی کا جشن اپنے گھروں اور گائوں میں ہونے والے تہوار کے طور پر مناناچاہئے۔اس بات کی اپیل شرالکوپہ کے چیف آفیسر ہیمنت ڈولے نے کیا ہے۔ انہوں نے آج میونسپلٹی کے بی ایس یڈیورپا ہال میں امرت مہوتسو اپروگرام کی قبل از تیاریوں کے متعلق منعقدہ میٹنگ میںشرکت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند کی جانب سے اس سال یوم آزادی کے موقع پر ہر گھر ترنگا پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے اور درخواست کی گئی ہے کہ ملک بھر میں ہر گھر پر قومی پرچم لہرائیں۔انہوں نے بتایا کہ میونسپلٹی کی جانب سے پورے تعلقے میں قومی پرچم دئے جائیں گے ۔تاجروں،کاروباریوں اورتعلقے کی عوام کو چاہئے کہ وہ آزادی کے امرت مہوتسوا کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائیں۔ نشست میںتعلقے کے تاجروں، عوام اور تمام اسکولوں اور کالجوں کے اساتذہ عملے، محکمہ پولیس، محکمہ محصولات اور تمام سرکاری محکموں کے عملے کے ساتھ امرت مہوتسو اپروگرام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔میونسپل صدر منجولما ٹی راجو نے کہا کہ 75 ویں آزادی کے امرت مہوتسو اپروگرام کوتعلقہ کے لوگوں کے تعاون سے بڑے پیمانے پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئیے سب مل کر امرت مہوتسو اپروگرام کو تاجروں،سرکاری ملازمین، اسکول کا عملہ، نوجوان اور متعددتنظیمیںاوراداروں کی شراکت سے کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر میونسپل صدر منجولما، نائب صدر وجئے لکشمی ، استھائی سمیتی کے صدر انیل کمار ، ممبران میں ٹی راجو، مقبول، مہابلیش، للیتما، مدثر احمد اور صادق امریتا اور دیگر موجود تھے۔