شیموگہ ہوائی اڈے کی تکمیل کے متعلق مرکزی وزیر سے رکن پارلیمان کی ملاقات

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ: رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا نے مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی اور اسٹیل جیوتی رادتیہ سندھیا سے ملاقات کی اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے شیموگہ ہوائی اڈے کے ترقیاتی کاموں کی مکمل تفصیلات بتائیں۔اسی کے ساتھ ہوائی اڈے کے زیر التواء کاموں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ان سے مناسب تعاون فراہم کرنے کی درخواست کی۔اس کے علاوہ رکن پارلیمان نے بھدراوتی کی آئرن اینڈ اسٹیل کمپنی (VISL) کو ضروری سرمایہ لگانے اور اس کی بازآباد کاری کیلئے مناسب اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے۔اس موقع پر VISL کے ریٹائرڈ ورکرز اسوسیشن کے صدر رام لنگیا اور اعزازی صدر ناگبھوشن موجود تھے۔