کاروار:۔نارتھ ویسٹ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی مشہور سواریوں کی ٹراکنگ (Tracking) کے لئے موبائیل اپلکیشن کو ٹکنکل کالجوں کے طلبا کی جانب سے تیار کرانے اور تیار کردہ اپلکیشنس کو مقابلے کے ذریعے منتخب کرنے کا اعلان کیاہے۔موبائیل اپلکیشن کی تیاری مقابلے میں جیتنے والوں یا پھر بہتر طورپر تیا رکردہ موبائیل اپلکیشن کو 50000روپئے نقد انعام مع سند دیا جائے گا۔ اور منتخب شدہ طلبا ٹیم کو کارپوریشن میں خدمات انجام دینےو الے عملہ کی تربیت کے لئے نامزد کیاجائےگا۔ موبائیل اپلکیشن کے متعلق تفصیلات کارپوریشن کی ویب سائٹ http://nwkrtc.karnataka.gov.inپر نشر کی گئی ہیں۔ زائد جانکاری کےلئے موبائیل نمبر 7760991521پر رابطہ کرنے کی کارپوریشن کے رابطہ عامہ کے افسر نے اپیل کی ہے۔
