رشوت خوری کے الزام میں وظیفہ یاب پولیس افسر اور انکی بیوی کو جیل کی سزاء

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلور : رشوت خوری کے الزام میں یہاں کے وظیفہ یاب پولیس افسر اورانکی بیوی کو لوکا آیوکتہ عدالت نے جیل کی سزاء سنائی ہے ۔ شمیع الرحمان سزاء پانے والے پولیس اہلکار ہیں انہیں عدالت نے چار سال کی جیل کی سزاء اور پچاس ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیاہے ۔ سال 2006 میں شمیع الرحمان بنگلور سٹی کرائم برانچ میں انسپکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ، اس دوران لوک آیوکتہ نے انکے گھر چھاپہ مارتے ہوئے آمدنی سے زیادہ املاک پائے جانے پر قصوروار ٹہرایا تھا اور انہیں حراست میں بھیجا گیا تھا ۔ اس سلسلے میں بنگلور و کی لوکا آیوکتہ کی خصوصی عدالت میں معاملہ کی سنوائی شروع کی تھی ۔ قریب 17 سالوں کی طویل عدالتی کارروائی کے بعد شمیع الرحمان کو مجرم ٹہرایا گیا اور انہیں 4 سال قید کی سزا اور پچاس ہزار روپئے کا جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی گئی ہے ۔ اسی طرح سے انکا ساتھ دینے کے الزام میں انکی بیوی کو تین سال کی قید کی سزاء سنائی گئی ہے ۔