ٹاٹا نے فورڈ کمپنی خرید لی ؛ روزگار بڑھنے کے امکان

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی :۔ انڈین کمپنی ٹاٹا موٹرز نے گجرات میں قائم فورڈ کمپنی کا کاریں تیار کرنے والا پلانٹ 7.26ارب روپے میں خریدنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔یہ معاہدہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ٹاٹا کمپنی کو اپنی گاڑیوں کی طلب پوری کی غرض سے پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ٹاٹا اور فورڈ کے درمیان ہونے والے اس معاہدہ میں پلانٹ کی زمین، مشینری اور تمام ’اہل ملازمین‘ کا احاطہ کرتی ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ دو دہائیوں تک منافع کمانے میں مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد فورڈ نے گذشتہ برس انڈیا میں اپنی پیداوار بند کر دی تھی۔ٹاٹا موٹرز نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہماری دستیاب پیداواری صلاحتیں تقریباً مکمل طور پر زیر استعمال ہیں، اس لیے یہ ڈیل ناصرف اچھے وقت پر ہو رہی ہے بلکہ یہ تمام سٹیک ہولڈرز کے لیے مفید بھی ہے۔‘کمپنی نے مزید کہا کہ نئے پلانٹ کی مدد سے ابتدائی طور پر سالانہ 3لاکھ نئی گاڑیاں بنانے کی صلاحیت حاصل ہو گی جسے بعدازاں بڑھا کر 4لاکھ 20 ہزار نئی گاڑیاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،فورڈ کمپنیکا کہنا ہے کہ یہ اعلان فورڈ کی جانب سے انڈیا میں اپنے کاروبار کو از سر نو تشکیل دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔گذشتہ برس ستمبر میں فورڈ نے اعلان کیا تھا کہ وہ انڈیا میں اپنی کاروں کی فیکٹریاں بند کر رہا ہے اور اس اقدام پر اس کی لگ بھگ دو ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔اُس وقت کار بنانے والی امریکی کمپنی کا کہنا تھا اس فیصلے سے چار ہزار ملازمین متاثر ہوں گے۔فورڈ نے گذشتہ دس برس میں انڈیا میں دو ارب ڈالر کا نقصان اٹھایا ہے۔واضح ہو کہ جہاں امبانی اور ادھانی صرف فائدہ دینے والے سیکٹر کی طرف بھاگ رہے ہیں وہیں ٹاٹا کمپنی روزگار بڑھانے ، بھارت کی اقتصادیت کو بہتر بنانے کے لئے اپنے ہاتھ بڑھا رہی ہے ۔