باگلکوٹ:۔ضلع کے ہنگند ٹائون کائونس کے صدر کا چارج لیتے وقت قرآن کی تلاوت کرنے کاالزام لگاتے ہوئے بی جے پی کے کارکنوں نے ٹائون کائونسل کے ہال میں گائے کے پیشاب کا چھڑکائو کیااور گائے کی پوجاکی۔جے ڈی ایس سے ٹائون کائونس کیلئے منتخب ہونے والے پرویز قاضی محمدجمیل حال ہی میں کانگریس میں شامل ہوکر دوسری معیادکیلئے صدر منتخب ہوئے ہیں،بُدھ کے دن وہ اپنے عہدے کاچارج لے رہے تھے،اس دوران انہوں نے قرآن کی تلاوت کی ہے یہ الزام بی جےپی نے لگایاہے۔اس الزام کے بعد پرویز قاضی محمدجمیل کے خلاف بی جے پی برہمی کااظہارکیااور ٹائون کائونسل کےہال میں گائے کے پیشاب کا چھڑکائو اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے گائے کی پوجاکی۔بُدھ کے دن یہ تقریب منعقدکی گئی تھی مگر بی جے پی کے کارکنان غیر حاضررہے۔اس سلسلے میں پرویزقاضی نے بتایاکہ عہدے کاچارج لیتے وقت میں نے تلاوت نہیں کی ہے،البتہ کئی لوگ مجھے دعائیں دینے کیلئے پہنچے تھے،اس دوران دعائیہ کلمات پیش کئے تھے،اس کے علاوہ کچھ نہیں ہواہے۔اگروہ گائے کی پوجاکرتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں یہ اُن کے مذہب کا طریقہ ہے وہ کریں۔
